اس مہم کے تحت پولیس نے بارہ بنکی میں ضلع کے 15 تھانوں سے 1016 لیٹر ناجائز کچی شراب برامد کر کے 22 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور تین شراب کی بھٹیاں بھی منہدم کردی ہیں۔
شراب کے ذریعے رائے دہندگان کو ورغلانے کی کوشش ناکام - police arrests 22 drunkards in Barabanki
شراب کے ذریعے ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کا سلسلہ پرانا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر پولیس نے غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ناجائز شراب کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے۔
شراب کے ذریعے رائے دہندگان کو ورغلانے کی کوشش ناکام
ایڈشنل ایس پی نارتھ آر ایس گوتم کا کہنا تھا کہ 'ناجائز شراب کے خلاف یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی'۔
آپ کو بتا دیں کہ پولس نے سب سے َزیادہ 150 لیٹر شراب مسولی تھانہ سے برآمد کی ہے۔