اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: دو بدمعاش گرفتار - encounter

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ٹھاکر دوارا علاقے میں تصادم کے بعد پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار
گرفتار

By

Published : May 23, 2020, 10:52 PM IST

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ٹھاکر دوارا علاقے کے سورج نگر پیپلی گاؤں کے نزدیک جمعہ کی دیر رات کو پولیس نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

انہوں نے موٹر سائیکل کو تیزی سے دوسری جانب موڑا لیکن گاڑی پلٹ گئی۔

دونوں مشتبہ جنگل کی جانب فرار ہونے لگے لیکن پولیس سے گھرتا دیکھ پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش زخمی ہوکر گرگیا۔

پولیس نے زخمی بدمعاش کو گرفتار کرلیا جبہ دوسرا فرار ہوتے وقت پولیس کی گرفت میں آگیا۔

گولی لگنے سے زخمی بدمعاش کو نام افسر ہے جبکہ اس کے بھائی کا نام شاکر ہے۔

دونوں ٹھاکردوارا کے ہی گلاب نگر گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

زخمی کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details