میرٹھ کے تھانہ نوچندی علاقے کے شاشتری نگر میں لوجہاد کا ایک اور معاملہ پیش آیا ہے۔جہاں ایک برادری کے لوگوں نے دوسرے برادری کے لوگوں پر لڑکی کو بہلا پھسلا کر لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شاشتری نگر کے ایک کوچنگ سینٹر میں تعلیم حاصل کررہی ایک طالبہ کو ایک خاص برادری کے لڑکے نے بہلا پھسلا کر نہ صرف اغوا کیا، بلکہ اس کو دہلی کے نظام الدین بھیج دینے کا الزام ہے۔
وہیں جب لڑکی کی اغوا ہونے کی اطلاع سخت گیر ہندو تنظیموں کو ملی تو انہوں نے پولیس اسٹیشن میں جم کر ہنگامہ کیا اور لڑکوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
میرٹھ:لڑکی کو اغواء کر دہلی بھیجا، دوگرفتار اطلاع کے مطابق تھانہ نوچندی علاقے کے شاشتری نگر کے ایک رہائشی کی بیٹی سینٹرل مارکیٹ کی کوچنگ سینٹر میں پڑھنے جاتی ہے، جہاں شاشتری نگر کے سیکٹر 12 کا رہائشی محمد امان اسی کوچنگ میں پڑھاتے ہیں۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ محمد امان نے اپنے ایک طالب علم امن کے ساتھ مل کر نہ صرف اپنا نام بدلا، بلکہ طالبا کے ساتھ جھوٹی محبت کی سازش بھی کی۔
اہل خانہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ منگل کے روز دونوں ملزمین نے طالبا کو سینٹرل مارکیٹ بلایا تھا۔جس کے بعد یہ دونوں لڑکے طالبا کو دہلی لے کر چلے گئے اور اسے دہلی چھوڑ کر واپس میرٹھ آگئے۔جب دیر شام تک طالبہ گھر نہیں پہنچی تو انہوں نے پورے شہر میں اسے تلاش کیا۔لیکن لڑکی کی کوئی خبر نہیں ملنے پر انہوں نے شکایت درج کرائی ہے۔
جس کے بعد پولیس نے اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کے موبائل کی سی ڈی آر نکلوائی تب اس میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کی محمد امان اور امن کے موبائل نمبروں پر بات ہوئی ہے۔جس کے بعد پولیس نے ملزمین امان اور امن کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔جس میں انہوں نے بتایا کہ طالبہ دہلی میں ہے، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم طالبہ کو واپس لانے کے لیے دہلی روانہ ہوگئی۔
اس سلسلے میں ایس پی اکھیلیش نارائن کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دونوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمین نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ان کی نشاندہی پر لڑکی کو واپس لانے کے لیے ایک ٹیم کو دہلی روانہ کردیا گیا ہے۔
جب ہندو تنظیموں کو اس معاملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کرکے جم کر نعرے بازی کی۔انہوں نے ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔