ریاست اترپردیش کے سہارنپور ایس ایس پی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائے جارہے مہم میں ایس پی دیہات اور سی او دیوبند کی مشترکہ کاروائی میں ٹیم نے بھانگ کے 408 پلاسٹک کے کٹے اور ایک ٹرک کے ساتھ تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
سہارنپور: منشیات کے ساتھ تین افراد گرفتار - بھانگ کے 408پلاسٹک کے کٹے
گرفتار ملزمین میں ریاض الحسن، اشونی کمار، طاہر شامل ہیں جن پر پولیس نے دفعہ 60/72 کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے بتایا کہ 'تھانہ دیوبند اور محکمہ آب کاری کو مخبر کے ذریعے اس کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ ماری کرکے بغیر پرمٹ کے تیار کئے جارہے بھانگ کے 408پلاسٹک کے کٹے اور پسی ہوئی بھانگ کے ساتھ ایک ٹرک برآمد کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے تین ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے جو بھانگ کو کانپور سپلائی کرتے تھے۔
گرفتار ملزمین میں ریاض الحسن، اشونی کمار، طاہر شامل ہیں جن پر پولیس نے دفعہ 60/72 کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے