اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: 25 ہزار لیٹر ممنوعہ الکحل برآمد، تین ملزمین گرفتار

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پولیس نے اطلاعات کی بنیاد پر 25 ہزار لیٹر غیر قانونی نیچرل الکحل ضبط کی ہے۔ وہیں اس کی سپلائی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں کرنے والے تین ملزمین کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ممنوعہ الکحل برآمد
ممنوعہ الکحل برآمد

By

Published : Jun 14, 2020, 7:01 PM IST

رامپور میں خفیہ ذرائع سے ملی اطلاع کی بنیاد پر تھانہ شہزاد نگر پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے شیو شکتی دھرم کانٹا کمورا کے پیچھے چھاپا مارا۔

دیکھیں ویڈیو

وہاں پر غیر قانونی ایکسٹرا نیچیورل ایلکحل سے بھرے ہوئے ایک ٹینکر نمبر یو پی 22 ٹی 5986 کھڑا تھا۔

گودام میں کچھ لوگ کینوں اور ڈرموں میں ایکسٹرا نیچیورل ایلکحل بھرکر ایک پِک اَپ گاڑی نمبر یو پی 22 ٹی 6920 میں لادکر مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لئے بھر رہے تھے۔

پک اپ میں تقریباً 450 لیٹر غیر قانونی ایکسٹرا نیچیورل ایلکحل بھرا ہوا تھا۔ موقع سے پولیس نے تین ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ملزم راجیندر سکسینہ عرف راجو تھانہ نورپور ضلع بجنور پر دائر مقدمہ نمبر 116/20 دفعہ 60-1، 63 آبکاری قانون اور دفعہ 420، 467، 468، 471، 272 دفعات میں فرار چل رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کے نام اور پتے: راجیندر سکسینہ عرف راجو ولد رام بہادر، گاؤں دھمورا، رامپور، راجیندر ولد رام پرساد ساکن نسیم گنج تھانہ ٹانڈہ، رامپور اور اکھلیش موریہ ولد جمونا پرساد ساکن گاؤں دھمورا، رامپور۔

رامپور کے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ غیر قانونی الکحل کی سپلائی کرنے والے گرفتار کئے گئے ان تین ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ یہ الکحل پنجاب سے لا رہے تھے اور دور کی ریاستوں میں لیکر جاتے تھے بیچ میں کچھ چھوٹے کاروباریوں کو بھی دیتے تھے۔ ابھی مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details