اردو

urdu

ETV Bharat / state

Retired Head Constable Shot Dead:سبکدوش سب انسپکٹر کے قتل کے ملزمین گرفتار - قتل کے ملزمین کو پولی سنے کیا گرفتار

لونی تھانہ علاقہ کے راج نگر کالونی میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر جے ویر اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ جنوری-2022 میں دہلی پولیس کے سب انسپکٹر کے عہدے سےسبکدوش ہوئے تھے،۔ ان کا ایک بیٹا سچن دہلی پولیس میں کانسٹیبل ہے جبکہ دوسرا بیٹا بھی پولیس میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ پیر کی رات کالونی میں چند لڑکوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد ان لڑکوں میں سے ایک جے ویر سنگھ کے مکان میں زبردستی داخل ہوکر انہیں گولی ماردی۔Retired Delhi Cop Shot Dead by Unidentified Men in Ghaziabad

قتل کے ملزمین
قتل کے ملزمین

By

Published : Mar 24, 2022, 7:00 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی تھانہ علاقہ میں دہلی پولیس کے سبکدوش سب انسپکٹر جے ویر سنگھ کے قتل کے دو ملزموں کو یوپی پولیس نےگزشتہ شب ایک تصادم کے دوران گرفتار کرلیا۔ بتایاجارہا ہے کہ تصادم کے دوران پولیس نے ملزموں کے پاؤں کو گولی ماردی،جس کے بعد پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔بتایاجارہا ہے کہ دہلی کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا چند ایام قبل قتل کردیا گیا تھا۔Retired Delhi Cop Shot Dead by Unidentified Men in Ghaziabad

لونی تھانہ علاقہ کے راج نگر کالونی میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر جے ویر اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ جنوری-2022 میں دہلی پولیس کے سب انسپکٹر کے عہدے سےسبکدوش ہوئے تھے،۔ ان کا ایک بیٹا سچن دہلی پولیس میں کانسٹیبل ہے جبکہ دوسرا بیٹا بھی پولیس میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ پیر کی رات کالونی میں چند لڑکوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد ان لڑکوں میں سے ایک جے ویر سنگھ کے مکان میں زبردستی داخل ہوکر انہیں گولی ماردی۔


سی او رجنیش اپادھیائے کے مطابق ہلاک شدہ کے رشتہ داروں نے 15-20 نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے، جن میں للت، وکاس ساکن اترانچل کالونی غازی آباد، پروین ساکن امر وہار دہلی شامل ہیں۔ پولیس ٹیم منگل کی رات تقریباً 9 بجے بہٹا-حاجی پور نہر روڈ پر گایتری وہار کالونی کے قریب گاڑیوں چیکنگ کر رہی تھی۔ پولیس ٹیم نے اپاچی بائیک پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس کے بعد بائک پر پیچھے بیٹھے بدمعاش نے پولیس ٹیم پر گولی چلا دی۔ پولیس کی فائرنگ کے جواب میں گولی ایک شرپسند کی بائیں ٹانگ اور دوسرے کی دائیں ٹانگ میں لگی۔

مزید پڑھیں:شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی گرفتار

پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اپنے نام للت اور پروین بتائے ہیں۔ پولیس نے گرفتار بدمعاشوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔سی او رجنیش اپادھیائے نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ایس او جی اور پولیس اسٹیشن کی ٹیم بدمعاشوں کا پتہ لگانے میں لگی ہوئی تھی۔ للت کے خلاف چوری، قاتلانہ حملے کے کئی مقدمات درج ہیں۔ سی او نے بتایا کہ شرپسندوں کے دیگر ساتھیوں کے نام اور پتے بھی مل گئے ہیں۔ انہیں بھی پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details