اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کارروائی میں انعامی ملزمین گرفتار - اتر پردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک کارروائی کے دوران پولیس اہلکار نے چار انعامی ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کارروائی میں انعامی ملزمین گرفتار

By

Published : Jul 28, 2019, 9:28 PM IST

ان انعامی ملزمین پر پندرہ پندرہ ہزار روپے کی انعامی رقم مختص تھی۔

بارہ بنکی کی محمدپور کھالہ پولیس کارروائی کے دوران انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ان کے پاس سے بڑی تعداد میں زیورات، 60 ہزار کی نقدی موبائیل، گاڑی اور اسلحے برآمد کیے ہیں۔

پولیس کارروائی میں انعامی ملزمین گرفتار

ان چاروں نے پوچھ گچھ میں چوری اور ڈکیتی کی کئی واردات کا خلاصہ کیا ہے۔

ایڈیشنل ایس پی نارتھ آر ایس گوتم نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر محمدپور کھالہ پولیس اور سواٹ ٹیم چھیدا کے جنگل کے پاس چاروں ملزمین نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

تاہم پولیس کے سامنے وہ دیر تک ٹک نہ سکے اور بالآخر چاروں کو حراست میں لےلیا گیا۔

ملزمین کی شناخت پون، کملا کانت عرف کلو، موتی لال عرف راج کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details