جن پر الگ۔ الگ تھانہ علاقہ میں تقریباً درجن بھر مقدمات پہلے سے ہی درج ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک شخص ضلع امروہہ، ایک رام پور، اُدھم سنگھ نگر اور مرادآباد کا رہنے والا ہے۔
مرادآباد: گرفتار ملزمین سے چوری کا نکشاف - اترپردیش نیوز
ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے تھانہ سیویل لائن پولیس نے نقب زنی چوری اور لوٹ کی وارداتوں کا خلاصہ کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
چار گرفتار ملزمان سے چوری کا خلاصہ
پولیس نے ان کے پاس سے قیمتی موبائل، انورٹر،بیٹری اور نقب لگانے کے اوجار برآمد کئے ہیں۔
ان شاطر ملزمان کے بارے میں اطلاع ہے کہ یہ بند دوکان، مکان کو رات کے وقت نقب لگاکر لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے، گرفتار ملزمان شاطر دماغ ہیں الگ۔ الگ مقاموں پر نام بدل کر رہتے تھے اور گرفتار ہونے کے بعد اپنا غلط نام پتہ درج کراتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا جرم کا ریکارڈ نہی ملتا تھا۔