بدمعاش گزشتہ 4 سال سے فرار چل رہا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چننپا کی ہدایات پر سہارنپور پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
اسی مہم کے تحت سہارنپور کے تھانہ صدر بازار علاقہ کی پولیس کی قیادت میں سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 4 سال سے فرار چل رہے ملزم دانش ولد فاروق تھانہ کوتوالی دیہات سہارنپور کو مخبر کی اطلاع پر روڈ ویز بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔