اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار - انعامی بدمعاش گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے پرتاپور علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Jul 9, 2019, 12:02 PM IST

پولیس نے اطلاع دی کہ پرتاپور علاقے میں پولیس نے پیر کی شام چیکنگ کے دوران شتابدی نگر میں موٹر سائیکل سوار دو مدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی۔بدمعاش نے پولیس کو دیکھ کر گولیاں چلائی۔جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔
فائرنگ میں وکاس نامی بدمعاش زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا اور اس کا ساتھی عابد فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بدمعاش کے قبضے سے ایک طمنچہ، کچھ کارتوس اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
زخمی وکاس کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
وکاس کے خلاف 12 سے زائد معاملے درج ہیں۔ پولیس کافی وقت سے اس کی تلاش میں تھی۔ اس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details