رامپور میں جہاں پنچایت انتخابات کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، اسی کے ساتھ ہی شراب مافیاؤں کا جال بھی پھیلتا جا رہا ہے۔
رامپور کے تھانہ ملک پولیس نے آج ایک ایسے ہی بڑے گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔
تھانہ ملک پولیس نے تقریباً 32 لاکھ روپے کی شراب کے ساتھ پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ان کے قبضہ سے ایک پستول پانچ زندہکارتوس 32 بور، 6 موبائل فون اور ایک اسکورپیو کار بھی برآمد کی ہے۔
پولیس کپتان شگون گوتم نے میڈیا کے نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گاؤں بھیسوڑی موڑ سے آ رہے ایک کینٹر سے ایک ہزار پیٹی دیسی شراب مارکا مستی ضبط کی گئی ۔
رامپور میں 32 لاکھ روپئے مالیت کی شراب کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار جس میں پانچ ملزمین راہل کمار، سنجیو گپتا، راجیو کمار، منوہر لال اور امن بھاٹیہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ملزمین اقبال جرم کیا ہے۔ شگون گوتم نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔