اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاکھوں کی کوکین ضبط، چار افراد گرفتار

متھرا میں پولیس نے کرائم برانچ ٹیم کے ساتھ مل کر اسمگلرز کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے 60 لاکھ کی کوکین برآمد کی ہے۔

By

Published : Apr 1, 2019, 9:01 PM IST

فائل فوٹو


اترپردیش کے ضلع متھرا میں پولیس نے شہر کوتوالی علاقے میں چیکنگ کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اسمگلر سے 720 گرام کوکین برآمد کی ہے جس کی قیمت تقریبا 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ متھرا کوتوالی پولیس نے کرائم برانچ ٹیم کے ساتھ گووردھن چوراہے پر چیکنگ کررہی تھی اس دوران موٹر سائیکل سوار چار مشتبہ افراد راکیش، وشنو کمار، بھارت سنگھ اور پدم سنگھ کو روک کر ان کی تلاشی لی۔
پولیس نے تلاشی کے دوران 720 گرام کوکین برآمد کی ہے۔ پولیس نے موقع سے چاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار تین لوگ متھرا ضلع جبکہ پدم سنگھ نامی اسمگلر راجستھان کا رہنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details