اتر پردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ہو رہے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس كو دیکھتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کے 6 اضلاع میں 30 دنوں تک سخت نگرانی کرنے اور کھلے میں کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
ساتھ ہی اس کے علاوہ انتظامیہ اور عوام کی جانب سے برتی جا رہی بد احتیاطی پر الہ آباد ہائی کورٹ کی ناراضگی کے بعد حکومت نے بھی سخت اقدامات اٹھانے شروع کر دئے ہیں۔
اسی ضمن میں حکومت اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائنس پر عمل کرانے کے لئے اب ڈرون کیمروں کی مدد سے ماسک نہ لگانے والو پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ جس سے انفیکشن كو اور زیادہ پھیلنے سے روکا جا سکے۔
پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمرے کی مدد سے یہ دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ لوگ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ شہرکے پر ہجوم والے علاقوں پرچیکنگ شروع کر دی ہے۔
چیکنگ کے دوران بائیک سواروں کا ہیلمٹ اتار کر ماسک چیک کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس ماسک نہ لگانے والوں سے جرمانہ بھی وصول کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
ریاست اتر پردیش میں كورونا انفیکشن کے خطرے كو دیکھتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ایک بات تو صاف ہے کہ اب صوبہ میں ماسک نہ لگانے والوں کی خیر نہیں۔ ضرورت ہے ماسک کا استعمال کر خود کے علاوہ دوسرون كو بھی كورونا انفیکشن سے بچا جائے۔