حرکت میں آئی پولیس وکاس دوبے اور اس کے قریبیوں پر کارروائی شروع کر دی اور اس کے گھر کو بلڈوزروں سے زمیں دوز کر دیا۔
حالانکہ ہسٹری شیٹر بدمعاش وکاس دوبے کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر پائی ہے، جس کی پولیس بڑی شدت کے ساتھ تلاش کر رہی ہے، اور اسے پکڑنے کے لئے دوسرے اضلاع میں بھی دبیش دی جارہی ہے۔
وہیں پولیس نے وکاس دوبے پر ڈھائی لاکھ کا انعام بھی اعلان کیا ہے اور بتانے والے کا نام بھی خفیہ رکھا جائیگا۔
اسی سلسلے میں مظفر نگر کی پولیس انتظامیہ بھی چوکنا ہوگئی ہے اور ضلع روہانہ ٹول پلازہ کے متعدد مقامات شیو چوک، مہاویر چوک، پرکاش چوک اور میناکشی چوک سمیت ضلع کے تمام قصبوں میں بھی وکاس دوبے کے پوسٹروں کو عوامی مقامات پر لگایا گیا ہے، تاکہ وکاس دبے جلد از جلد پولیس کی گرفت میں آ جائے۔