پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کے روز ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا "اعظم گڑھ روناپور کے پلیا گاؤں میں یوپی پولیس کے ذریعہ دلت کنبوں پر حملہ کرنے کی خبر آرہی ہے۔ وہاں کئی مکانوں کو توڑا گیا،سینکڑوں پر مقدمہ درج کیا۔یہ حکومت کی دلت مخالف ذہنت کا مظہر ہے۔ فورا خاطیوں کے اوپر لاپرواہی ہو اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ منگل کو علاقے کے پلیا گاؤں ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کی جانچ کرنے گئے پولیس اہلکار پر مقامی افراد نے حملہ کردیا تھا جس میں دو سپاہی زخمی ہوگئے تھے۔اس سلسلے میں متاثر ڈاکٹر اور پولیس کی جانب سے دو الگ الگ معاملے درج کئے گئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں 24 نامزدد کے ساتھ 115نامعلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کیا تھا۔