وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق مودی اتوار کو میرٹھ کے سردھنا قصبہ کے سلاوا اور کیلی گاوں میں 700 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں PM to lay foundation stone of Sports University in Meerut گے۔
نریندر مودی کے تصور کے مطابق اسپورٹس کلچر کو فروغ دینا اور ملک کے ہر حصہ میں عالمی سطح کی اسپورٹس انفراسٹرکچر قائم کرنا شامل ہے۔ اسی کے تحت میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی Major Dhyan Chand Sports University قائم کی جارہی ہے۔ یہ یونیورسٹی جدید اور بہترین اسپورٹس انفراسٹرکچر سے لیس ہوگی۔ اس میں سنتھیٹک ہاکی میدان، فٹبال میدان، باسکٹ بال /والی بال/ہینڈ بال/کبڈی گراونڈ، لان ٹینس کورٹ، جمنازیم ہال، سنتھیتک رننگ اسٹیڈیم، ترن تال، کثیر مقصدی ہال اور سائکل ویلوڈروم شامل ہے۔