وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ای ڈی ایف سی) کے 'نئے بھاوپور۔ نیو کھورجا سیکشن' کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق اس دوران آج مودی پریاگ راج میں ای ڈی ایف سی کے آپریشن کنٹرول سینٹر (او سی سی) کا افتتاح بھی کریں گے۔
اس موقع پر اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر پیوش گوئل بھی موجود ہوں گے۔
ای ڈی ایف سی کا 351 کلومیٹر نیا بھاوپور۔ نیا کھورجا سیکشن اترپردیش میں واقع ہے اور اسے 5،750 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
اس سیکشن میں مقامی صنعتوں جیسے ایلومینیم انڈسٹری (کانپور دیہات ضلع کا پکھریان علاقہ)، ڈیری سیکٹر (ضلع اورائیا، ٹیکسٹائل کی پیداوار / بلاک پرنٹنگ (اٹاوہ ضلع)، شیشے کی صنعت (ضلع فیروز آباد)، پوٹری پروڈیکٹز (ضلع بلندشہر کا کھورجا)، ہنگ کی پیداوار (ضلع ہاتھرس) اور تالے اور ہارڈ ویئر (علی گڑھ ضلع) کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔
یہ سیکشن موجودہ کانپور - دہلی کی مرکزی لائن میں ٹریفک کو کم کرے گا اور بھارتی ریلوے کی ٹرینوں کو چلانے کے قابل بنائے گا۔
پی ایم او کے مطابق 'پریاگ راج میں ایک جدید ترین آپریشن کنٹرول سینٹر (او سی سی) ای ڈی ایف سی کی روٹ کی لمبائی کے لئے کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔ او سی سی عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈھانچہ ہے، جس میں جدید انٹیررز، ایرگونکومک ڈیزائن ہے۔ یہ عمارت جی آر ایچ اے 4 کی گرین بلڈنگ کی درجہ بندی کے ساتھ ماحول دوست ہے اور یہ 'سوگامیا بھارت ابھیان مہم' کے اصولوں کے مطابق بنائی گئی ہے۔'
ای ڈی ایف سی جس کا تصور 1،856 کلومیٹر کے راستے پر کیا گیا ہے، یہ پنجاب کے لدھیانہ کے قریب سانیال سے شروع ہوتا ہے اور پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں سے ہوتا ہوا گزرے گا جبکہ مغربی بنگال کے ڈنکونی میں اختتام پذیر ہوگا۔
اس کی تعمیر ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کررہی ہے جسے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈورز بنانے اور چلانے کے لئے خصوصی مقصد کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔
ڈی ایف سی سی آئی ایل مغربی ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (1،504 روٹ کلومیٹر) بھی تعمیر کررہی ہے جو اترپردیش کے دادری کو ممبئی کے جواہر لال نہرو پورٹ سے جوڑتا ہے اور اترپردیش، ہریانہ، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرے گا۔