اردو

urdu

By

Published : Mar 3, 2022, 10:30 AM IST

ETV Bharat / state

UP Election 6th Phase: وزیراعظم نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت ریاست کے 10 اضلاع کی 57 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

PM Modi, Amit Shah Urge People to Cast Vote: متعدد رہنماؤں نے لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کی

وزیراعظم نریندر مودی نے چھٹے مرحلہ کے تحت تمام ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ' اتر پردیش میں جمہوریت کا تہوار آج اپنے چھٹے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ تمام ووٹرز سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ساتھ اس تہوار میں ضرور شرکت کریں۔ آپ کا ایک ووٹ، جمہوریت کی طاقت۔'

یوپی اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں گھپور میں بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ صبح سات بجے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق راہے دہی کا استعمال کیے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ' مجھے امید ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کریں گے۔ پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی ریکارڈ قائم کرے گی اور بڑی تعداد میں سیٹیں جیتے گی۔ ہم 80 فیصد سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دیں، بی جے پی کو ووٹ دیں'۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اتر پردیش میں آج ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ ہے۔ میں تمام رائے دہندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بدعنوانی اور خاندان پرستی سے پاک ایک مضبوط حکومت ہی اتر پردیش کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتی ہے۔ اس وجہ سے ریاست کو ترقی میں سب سے آگے رکھنے کے لیے تندہی سے ووٹ دیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details