ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں صبح سے ہورہی موسلادھار بارش کے بعد کئی روز سے جاری تپش اور امس بھری گرمی سے لوگوں نے راحت محسوس کی۔
کئی روز سے جاری حبس بھری گرمی سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا تھا۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں صبح سے ہورہی موسلادھار بارش کے بعد کئی روز سے جاری تپش اور امس بھری گرمی سے لوگوں نے راحت محسوس کی۔
کئی روز سے جاری حبس بھری گرمی سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ اُمس بھری گرمی کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی، تاہم شہر مئو میں صبح سے شروع موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری شدید گرمی سے عام آدمی کو راحت ملی ہے، جبکہ بارش نہ ہونے سے کسان پریشان تھے، اور دھان کے کھیتوں کا پانی خشک ہو گیا تھا، اور دھان کے پودے سوکھنے لگے تھے، بارش کے بعد اب کسان بہتر پیداوار کی امید کر رہے ہیں۔
زبردست بارش کے بعد تپش میں کمی محسوس کی جارہی ہے، تاہم وہیں تیز بارش سے ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔