اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کا امریکی صدر پر طنز - پی ایل پنیا

جموں و کشمیر کے مسئلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بار بار ثالثی کی تجویز پیش کئے جانے پر کانگریس کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

پی ایل پنیا

By

Published : Sep 10, 2019, 5:02 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:36 AM IST

کانگریس کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے کہا ہے کہ یا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے یا پھر بھارتی حکومت اس مسئلہ پر ٹھیک سے اپنی بات رکھ نہیں پا رہی ہے۔

پی ایل پنیا ، ویڈیو

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایل پنیا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کی کشمیر مسئلے پر انہیں کسی بھی طرح کی مداخلت منظور نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بار بار امریکی صدر مداخلت کی تجویز دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن خراب ہے یا پھر مودی حکومت اس مسئلے پر اپنی بات ٹھیک سے رکھ نہیں پا رہی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details