اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایف آئی لیگل انچارج پولیس کی حراست میں - پی ایف آئی لیگل انچارج

اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں پی ایف آئی کے لیگل انچارج محمد دلشاد کو کرشنا نگر پولیس نے آزاد نگر سے گرفتار کیا ہے۔

pfi's legal in-charge in police custody
پولیس کی جانب سے نوٹس

By

Published : Aug 28, 2020, 9:12 AM IST

سوشل میڈیا پر 'قابل اعتراض' پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 'سماج میں نفرت پھیلانے والا' پی ایف آئی کا لیگل انچارج ہے۔

پولیس کی جانب سے نوٹس

اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں پی ایف آئی کے لیگل انچارج محمد دلشاد کو کرشنا نگر پولیس نے آزاد نگر سے گرفتار کر لیا ہے۔



پولیس کے مطابق محمد دلشاد واٹس ایپ اور دوسرے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعے 'قابل اعتراض پوسٹ کر کے سماج میں نفرت پھیلانے' کا کام کر رہا تھا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق دلشاد نے قبول کیا ہے کہ وہ پی ایف آئی کا لیگل انچارج ہے اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا رکن بھی ہے۔




اپنے بیان میں دلشاد ولد سلیم نے بتایا کہ 'میرا کام پارٹی کی پالیسی کو نوجوانوں تک پہنچانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمارے تنظیم کے رکن بن سکیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details