People Worried Due to Lack of Electricity سنبھل کے پھول سنگھا علاقہ میں 25 دنوں سے بجلی نہ ہونے سے لوگ پریشان - مراد آباد خبر
سنبھل ضلع کے پھول سنگھا گاؤں کے لوگ گذشتہ پچیس دنوں سے پریشان ہیں۔ کیونکہ اس گاؤں میں 25 دنوں بجلی نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے۔ بجلی محکمہ کے افسران سے بات کرنے کے باوجود اب تک بجلی نہیں آئی ہے۔
سنبھل:ریاست اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے گاؤں پھول سنگھا میں تقریباً 25 دنوں سے بجلی نہ ملنے سے مقامی لوگ کافی پریشان ہیں۔ بجلی محکمہ کے اعلیٰ حکام سے شکایت کرنے کے بعد بھی بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گاؤں میں تقریباً 25 دن سے بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام اس مسئلہ کو سننے کو تیار نہیں ہیں۔ بجلی کا کھمبا گرنے سے بجلی کی تار ٹوٹ گئی تھی، تار ٹوٹنے کی وجہ سے تقریباً 25 دن سے بجلی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں جہاں اتر پردیش حکومت نے بجلی اور پانی کو ہر وقت وافر مقدار میں مہیا کرنے کا حکم دیا ہے وہیں دوسری طرف سنبھل کا پھول سنگھا گاؤں گزشتہ 25 سے بجلی اور پانی سے محروم ہے۔ گاؤں کے رہائشی ستپال کے مطابق گھر کے قریب 11000 مالیت کا کھمبا کھڑا تھا جو کسی وجہ سے ٹوٹ گیا، اس کھمبے کے ٹوٹنے سے ایک مزدور ذیشان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
مزید پڑھیں:Electricity Department in UP یوپی کے وزیر توانائی کی بجلی ملازمین کو تنبیہ
گاؤں والوں کی درخواست پر لائن مین نے اس کھمبے سے منسلک ٹی ایف کی بجلی کی سپلائی بند کر دی تھی، جس کے بعد سے 25 دن گزرنے کے بعد بھی نہ تو کھمبے کو تبدیل کیا گیا اور نہ ہی بجلی کی سپلائی کو ہموار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بل کی وصولی کی بات آتی ہے افسر سے لے کر لائن مین تک سب متحرک رہتے ہیں لیکن 25 دنوں سے گاؤں کے 50 خاندان اس گرمی میں بجلی اور پانی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ کئی بار اعلیٰ حکام سے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کہا گیا لیکن تاحال کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث روزہ داروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔