اترپردیش کی خواتین کمیشن کی نائب صدر سشما سنگھ آج میرٹھ پہنچیں، سرکٹ ہاؤس میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متنازعہ بیان دیا ۔Controversial Statement by UP Women's Commission Vice President Sushma Singh
سشما سنگھ کا متنازعہ بیان انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھارت ماتا کی جئے نہیں بولتے، انہیں اس ملک میں رہنے کا حق نہیں، جن لوگوں کی شیو میں آستھا (چقیدہ) نہیں وہ شیو لنگ پر کیسے یقین کر سکتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی مسجد کے آس پاس اور نیچے کھدائی کی جاتی ہے وہاں شیو لنگ اور ناگ دیوتا نکلتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ اُن مقامات پر تو نہیں گئی ہیں لیکن سوشل میڈیا اور میڈیا کی خبروں کے ذریعہ انہیں گیانواپی کی حقیقت کا اندازہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Gyanvapi Mosque Case: شیولنگ سے متعلق پوسٹ کرنے پر پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج
گیان واپی مسجد معاملے میں جس طرح سے اب سیاسی رہنما بیان بازی کر رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایاجاسکتاہے آہندہ اس معاملہ پر نہ جانے کیسے بیانات سامنے آئینگے۔