ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے روز بھی شہر کی تمام مساجد میں چند افراد نے ہی نماز جمعہ ادا کی۔ جبکہ باقی صفحہ خالی ہی نظر آئیں۔
رمضان کے دوسرے جمعہ کے روز بھی لوگوں نے گھروں میں ہی ادا کی نماز میرٹھ کے نائب شہر قاضی نے عوام سے گهروں میں رہ کر عبادت کے ساتھ كورونا وائرس جیسی وباء سے حفاظت کے لیے دعاء کرنے کی بات کہی۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب شہر کی تمام مساجد رمضان المبارک میں بھی ویران نظر آئیں۔ انتظامیہ کی سختی کی وجہ سے مسلمانوں نے گهروں میں ہی نماز جمعہ کی جگہ نماز ظہر ادا کی۔
رمضان کے دوسرے جمعہ کے روز بھی لوگوں نے گھروں میں ہی ادا کی نماز رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہوتا ہے۔ اس عشرہ میں اللہ تعالیٰ سے رحم کے ساتھ ساتھ مغفرت کی دعاء کی جانی چاہئے تاکہ ہمارے ملک سے اس وباء کا خاتمہ ہو سکے۔