اردو

urdu

ETV Bharat / state

Samajwadi Party Rath Yatra: 'اتر پردیش کے عوام تبدیلی کے خواہاں' - اتر پردیش میں سیاسی سرگرمیاں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے پیش نظر نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی نے نوجوان رہنما نور حسن کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔

اتر پردیش کے عوام تبدیلی کے خواہاں
اتر پردیش کے عوام تبدیلی کے خواہاں

By

Published : Dec 28, 2021, 10:34 PM IST

سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی نے عوامی رابطہ یاترا Samajwadi Party Rath Yatra کے تحت اتر پردیش کے نوئیڈا 61 اسمبلی کے سیکٹر 12 میں لوگوں سے رابطہ کیا۔

نور حسن کے مطابق عوامی رابطوں میں عوامی حمایت اور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ لوگ تیزی سے سماج وادی پارٹی سے جُڑ رہے ہیں۔ بیشتر عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

اتر پردیش کے عوام تبدیلی کے خواہاں

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں ہر کوئی پریشان ہے۔ تمام چیزیں دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

نور حسن نے مزید کہا کہ 'لال ٹوپی دیکھ کر لوگ صرف ایک ہی بات کہتے ہیں کہ اب وہ سائیکل (سماجوادی پارٹی) کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اس بار سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے جس میں نوجوان، خواتین، بوڑھے سب کا بخوبی ساتھ مل رہا ہے۔

اس رابطہ مہم میں لوہیا واہنی کے نائب صدر ندیم سیفی، ابھیشیک یادو، ارشاد سیفی وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details