اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام کا الیکشن کمیشن سے بھروسہ اٹھ چکا ہے: کانگریس

عام انتخابات 2019 کے نتائج سے قبل جس طرح سے ایگزٹ پول کے رجحانات سامنے آرہے ہیں، اس سے تمام اپوزیشن جماعتوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

اتر پردیش کانگریس کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر اتل پٹیل

By

Published : May 21, 2019, 11:52 PM IST

اتر پردیش کانگریس کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر اتل پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ملک کی عوام کا بھروسہ الیکشن کمیشن اور ای وی ایم مشین پر سے اٹھتا جا رہا ہے، اس سے کمیشن کو چاہیے کہ اس پر جلد سے جلد فیصلہ لے کر عوام کا بھروسہ دوبارہ قائم کرنے کا کام کرے۔

کانگریسی ترجمان ڈاکٹر اتل پٹیل نے کہا کہ بھلے ہی الیکشن کمیشن یہ کہہ رہا ہو کہ ای وی ایم مشین میں کوئی چھیڑخانی یا ردوبدل نہیں ہوسکتا، لیکن جس طرح سے اپوزیشن کی 21 سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی پرچی کا 50 فیصد ملان ہونا چاہیے۔

اتر پردیش کانگریس کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر اتل پٹیل

کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور عوام کا بھروسہ قائم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو وی وی پیٹ اور ای وی ایم کا 50 فیصد ملان یقینی بنانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details