اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sumaiya Rana on MIM: 'عوام کو ایم آئی ایم سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے'

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کی قومی ترجمان سمیہ رانا سہارنپور کے دیوبند پہنچی Sumaiya Rana Visit Deoband جہاں پارٹی کارکنان کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

By

Published : Dec 22, 2021, 6:45 PM IST

دیوبند میں سمیہ رانا کاس استقبال
دیوبند میں سمیہ رانا کاس استقبال

سمیہ رانا ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے ریاستی سکریٹری مفتی اسعد قاسمی کی رہائش گاہ پہنچی جہاں پارٹی کارکنان نے گلپوشی کرکے پارٹی ترجمان کا شاندار استقبال کیا۔

اس دوران سمیہ رانا نے ریاستی بی جے پی حکومت پر عوام سے جھوٹ بولنے اور وعدہ خلافی کرنے کا الزام عائد کیا نیز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) سے بھی ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔Sumaiya Rana Criticize MIM an BJP

سماج وادی پارٹی کی قومی ترجمان سمیہ رانا

سمیہ رانا نے بی جے پی اور ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا وقت اب ختم ہوگیا ہے اور آنے والا وقت سماج وادی پارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کو آج بھی اترپردیش کے عوام یاد کرتے ہیں۔ گزشتہ 5 برسوں میں یوگی حکومت کی فرقہ پرستی، ظلم و بربریت اور نفرت آمیز سیاست سے عوام عاجز آچکی ہے اس لیے اس نے طے کیا ہے کہ اس مرتبہ اترپردیش میں اکھیلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کی حکومت قائم کی جائے گی۔

سمیہ رانا نے بی جے پی کے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس' نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان نعروں کی زمینی حقیقت آج کہیں بھی نظر نہیں آئی۔Sabka Saath Sabka Vikas Sabka Vishwas

بی جے پی کی جانب سے وشواس یاترا BJP Vishwas Yatra نکالے جانے پر سمیہ رانا نے کہا کہ اس حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے اور اب وشواس یاترا نکال کر ڈھونگ رچا جارہا ہے جو خالص سیاسی اور انتخابی چال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بی جے پی نے ہر طبقے کا استحصال کیا ہے اور ظلم اور زیادتی کرنے والی اس حکومت کا خاتمہ اب قریب ہے۔ سمیہ نے پارٹی کارکنان سے بوتھ لیول پر مضبوطی پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے نوجوان گھر گھر جاکر پارٹی کی پالیسیوں سے عوام کو واقف کرائیں۔

اس کے علاوہ سمیہ رانا نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اترپردیش انتخابات میں شامل ہونے پر کہا کہ لوگوں کو اس پارٹی سے ہوشیار ہنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر مسلمان کسی بھی صورت میں اس پارٹی کے بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ متحد ہوکر سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details