اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں سرد ہواؤں سے عوام کی بڑی دشواریاں - مرادآباد میں سرد ہواوں

Cold Waves in UP: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ضلع مرادآباد سمیت اتر پردیش کے تمام اضلاع میں زبردست سردی پڑ رہی ہے۔ سرد ہواؤں کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کہرے کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

مرادآباد میں سرد ہواؤں سے عوام کی بڑی دشواریاں
مرادآباد میں سرد ہواؤں سے عوام کی بڑی دشواریاں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 11:34 AM IST

مرادآباد میں سرد ہواؤں سے عوام کی بڑی دشواریاں

مرادآباد: ملک بھر میں سردی نے اپنا ستم ڈھانا شروع کر دیا ہے۔ دلی سے لے کر اتر پردیش تک پورے خطے کو گھنے کہرے نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔ مرادآباد ہمارے ملک کی دارالحکومت دلی سے محض 160 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور یہاں موسم کے حالات تقریبا یکساں ہوتے ہیں۔ کپکپاتی سردی میں گھروں سے نکلے افراد سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو لوگوں نے بتایا کہ آج گلن والی سردی کا پہلا دن ہے۔ اس موسم میں آج پہلی مرتبہ اتنی شدید سردی پڑی ہے۔

ایسے موسم میں چھوٹی گاڑی ہو یا بڑی گاڑی بہت دھیان سے چلائی جا رہی ہے۔ ڈرائیوروں کو رفتار کم اور فاصلہ بنا کر گاڑیاں چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ دوسری طرف شہر میں میونیسپل کارپوریشن کی جانب سے جگہ جگہ الاؤ کا انتظام کیا گیا ہے جہاں مسافر اور بے گھر لوگ بیٹھ کر ٹھنڈ سے خود کو بچا رہے ہیں۔ موسم ماہرین کے مطابق مرادآباد میں آج درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سال کا استقبال بھی شدید سردی کے ساتھ کیا جائے گا۔

طب یونانی کے ماہر ڈاکٹر محمد منظر اشرفی نے بتایا کہ سردی کے موسم میں بلغمی امراض بڑھ جاتے ہیں جس میں نزلہ زکام کے ساتھ ہی سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو اس موسم میں احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی اس موسم میں احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ سردی کے موسم میں دل کے مسلز میں سکڑاؤ آ جاتا ہے جس کی وجہ سے دل کے مریضوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ذیابیطس پاؤں کے السر کا لیزر سے علاج کی ایجاد، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر کا کارنامہ

ڈاکٹر محمد مناظر اشرفی نے سردی سے بچنے کے لیے ایک نسخہ بھی بتایا جس کے استعمال سے سردی کے اثر کو کم کیا جا سکتا ہے۔لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔رات کے وقت سردیوں کے موسم میں بلاو جہ سے گھروں سے باہر نہ نکلے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details