آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ، 'ڈاکٹر کلب صادق ایسی شخصیت تھے، جن کے رہتے بہت سے معاملات آسانی سے حل ہو جایا کرتے تھے۔ ان کے بعد ایسی شخصیت کا ملنا مشکل ہے، لیکن اللہ کسی سے بھی کام لے سکتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'مولانا کلب صادق کے تعلقات سماج کے ہر طبقے سے تھا۔ سبھی لوگ ان کی بات بھی مانتے تھے لہذا ان کے جانے سے سماج کا بڑا نقصان ہوا ہے۔'
فرحت میاں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں، شیو پال یادو کی جانب سے نمائندگی کی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ، 'رات میں ہی شیو پال جی کو جانکاری دے دی گئی تھی اور انہوں نے ٹویٹ بھی کر دیا۔ لیکن دہلی میں ہونے کی وجہ سے وہ یہاں موجود نہیں ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ، 'مولانا کلب صادق سماج کو جوڑنے کا کام کرتے تھے۔ وہ سماج میں بھائی چارہ کا پیغام عام کرتے تھے۔ ایسی شخصیت کی سماج کو ہمیشہ ضرورت رہے گی۔