سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو Akhilesh Yadav نے بدھ کو کہا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جس میں عوام خود الیکشن لڑ رہی ہے، 'میں پہلے مرحلے سے ہی الیکشن کو باریکی سے معائنہ کر رہا ہوں اور میری نگاہیں دیکھ رہی ہیں کہ عوام خود الیکشن لڑ رہی ہے۔'
بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے حکومت نے گیس سلنڈر تقسیم کیے تھے اور اس کے بعد اس کی، قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
گذشتہ بار جب وہ لوگ ووٹ مانگنے آئے تھے تو انہوں نے مفت گیس سلنڈر تقسیم کیے تھے اور اب جب وہ دوبارہ ووٹ مانگنے آرہے ہیں، تو مجھے بتائیے کہ اس وقت سلنڈر کی قیمت کتنی ہے؟
اکھلیش نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو جون پور میں ایک بھی سیٹ نہیں ملنے والی ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکنان خاموش ہیں۔خاص طور سے جونپور میں کیونکہ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ ان کی کوئی بھی ترکیب اب ثمر آور ہونے والی نہیں ہے۔