یمنا ایکسپریس وے سے اتر پردیش کے ضلع مہوبہ جانے والے سات افراد کو ایس ڈی ایم جیور گنجا سنگھ کی سربراہی میں تحصیلدار جیور درگیش سنگھ نے انہیں پیدل جانے سے روکا اور انہیں مہوبہ روانہ کرنے کے لیے بس کا انتظام کیا۔
یمنا ایکسپریس وے سے پیدل جانے والے افراد کو بس کی خدمات حاصل - نوئیڈا کی خبریں
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے یمنا ایکسپریس وے سے پیدل جارہے سات مہاجر مزدوروں کو اپنے آبائی وطن مہوبہ بھیجنے کے لیے ایس ڈیم جیور گنجا سنگھ کی سربراہی میں تحصیلدار جیور درگیش سنگھ نے انہیں گھر بھیجنے کے لئے بس کا انتظام کیا ۔
یمنا ایکسپریس وے سے پیدل جانے والے افراد کو بس کی خدمات حاصل
لاک ڈاؤن کے بعد سے مہاجر مزدور پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔جس کے بعد اب جاکر مقامی انتظامیہ ان مہاجر مزدوروں کے لیے بس کا انتظام کر رہی ہے۔
گوتم بودھ نگر انتظامیہ تارکین وطن کارکنوں کو ان کے آبائی ضلع بھیجنے کے لئے مستقل انتظامات کررہی ہے۔ اسی طرح 25 مئی کو مدھیہ پردیش رکشہ سے جانے والے ایک خاندان کو بھی تحصیلدار جیور نے روک لیا اور بس کے ذریعہ انہیں قریبی ضلع جھانسی روانہ کیا۔