اردو

urdu

ETV Bharat / state

حب الوطنی اور خدمت خلق ہی اسلام کا سب سے بڑا پیغام : معراج قمر - اتر پردیش ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بھٹوامؤ میں سنیچر کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا. سماجی تنظیم قمر فاؤنڈیشن کی جانب سے مدرسہ قمرالعلوم رمضانیہ میں منعقدہ سیمنار میں نیتا جی کی شخصیت، افکار اور ضار حائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کے بتائے راستے پر چلنے کا عزم لیا.

حب الوطنی اور خدمت خلق ہی اسلام کا سب سے بڑا پیغام
حب الوطنی اور خدمت خلق ہی اسلام کا سب سے بڑا پیغام

By

Published : Jan 23, 2021, 8:57 PM IST



سمینار سے خطاب کرتے ہوئے قمر فاؤنڈیشن کے کنوینر مولانا معراج احمد قمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو غلامی سے آزاد کرانے میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کا سب سے اہم کردار رہا ہے. آزاد ہند فوج کا قیام کر کے انہوں نے انگریزوں کو زبردست ٹکر دی. ایسے عظیم مجاہد آزادی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر ہندوستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کے لئے تیار رہے اور ملک کی یکجہتی سالمیت اور بھائی چارہ بنائے رکھنا ہی ملک کے عظیم شخصیات کو سچی خراج عقیدت ہے.

انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول اسلام کی زندگی اور ان کے خیالات کو پڑھنے سے پتا چلتا ہے کہ خدمت خلق اسلام کا سب سے اہم پیغام ہے. اسلئے ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کریں.

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالحئی نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے سامنے تمام بڑے چیلینجیز ہیں. پڑوسی ملکوں کی وجہ سے ہماری یکجہتی اور سالمیت خطرے میں ہے. ایسے میں سب کو ملکر امن و امان اور محبت کے لئے کام کرنا چاہیے. اس موقع بیلہرہ کے صحافی غظمت علی کو قمر امن ایوارڈ سے سرفراز بھی کیا گیا.


ABOUT THE AUTHOR

...view details