علی گڑھ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے جہاں خاص چوراہوں پر بڑے بڑے سی سی ٹی وی کیمرے پر پول لگائے جارہے ہیں، وہی خاص سڑک پر بنا بارش کی ضرورت سے زیاد گندے پانی نے سڑک کو مکمل طور سے بند کر دیا، جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علی گڑھ انوپ شہر روڈ، تھانہ سول لائن یونیورسٹی پرانی چونگی گیٹ سے لے کر جمال پور تک کی ڈبل سڑک پر ایک طرف بنا بارش کے نالے کا پانی سڑک پر بھر گیا ہے۔
گندے پانی، ملویں، پودوں نے سڑک کا ایک حصہ مکمل طور سے بند کر دیا ہے۔ تقریباً دو سال سے بند پڑے اس راستے سے لوگوں کو آنے جانے میں خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور روزآنہ تقریباً آٹھ سے دس حادثے بھی پیش آتے ہیں۔
لاکھ کوششوں اور درخواستوں کے باوجود بھی علی نگر نگم کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ اسی روڈ پر یونیورسٹی کیمپس، طلبہ کے 2 رہائشی ہال، میئر، ایس ایس پی، ڈی ایم رہائش اور دفتر بھی موجود ہیں۔
یونیورسٹی کے طلباء رہنما شفیق الرحمن خان نے بتایا، 'اس راستے میں پچھلے ڈیڑھ دو سال سے پانی بھرا رہتا ہے، پیڑ پودے اگائے ہیں اور یہ انوپ شہر جاکر ملتا ہے۔
یہاں سے تقریباً پانچ سو میٹر کی دوری پر علی گڑھ میئر کا گھر ہے نگر نگم ہے۔ ہم نے کئی بار درخواست دی لیکن کوئی ایکشن نہیں۔