اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلہ دیشی خاتون فرضی پاسپورٹ بنانے میں کیسے کامیاب ہوئی؟

ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے ٹکری خورد گاؤں کے پتے سے بنگلہ دیشی خاتون نے فرضی طریقے سے اپنا پاسپورٹ بنوا لیا۔

بنگلہ دیشی خاتون فرضی پاسپورٹ بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟

By

Published : Aug 28, 2019, 10:51 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:02 PM IST

ہاتھرس کے تھانہ سکیندرا راؤ کے ٹکری خورد گاؤں کے پتے سے ایک بنگلہ دیشی خاتون نے فرضی آدھار کارڈ اور پین کارڈ سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی۔

22 مئی 2018 کو بھارت سے بنگلہ دیش جاتے وقت سرحدپر چیکنگ کے دوران بنگلہ دیشی خاتون کے پاس سے فرضی پاسپورٹ برآمد ہوا۔

خاتون بھارت آنے کے دوران سرحد پر تعینات جانچ افسروں کو بنگلہ دیش کی رہنے والی بتائی اور نام سونی خاتون رہائش گرام چندانی محل تھانہ ڈبیا ضلع ختنا بنگلہ دیش کے کاغذات بھی دکھائی۔

بنگلہ دیشی خاتون فرضی پاسپورٹ بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟

وہیں اب بھارت کا پاسپورٹ ملنے سے سرحد پر تعینات افسروں نے ہاتھرس پولیس سے رابطہ کیا اور جانچ کا حکم دیا۔

جب ہاتھرس پولیس نے اس معاملے میں جانچ کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ گاؤں میں رہنے والے سندیپ کمار کی اہلیہ سونی کماری بن کر اپنا آدھار کارڈ اور پین کارڈ سکیندرا راؤ تھانہ سے خاتون نے فرضی طریقے سے اپنا پاسپورٹ بنالیا تھا۔

سکندرا راؤ تھانے کے عارضی تھانہ انچارج مذکورہ معاملے کی تحقیق سے متعلق پولیس انسپکٹر کو بتایا تاہم ایک برس بعد فرضی پتے پر آدھار کارڈ اور پین کارڈ کو بنیاد بناکر پاسپورٹ کے لیے درخواست کرنے والی سونی کماری کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

معالے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے جو بھی قصوروار ہوگا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


ضلع پولیس انسپکٹرسدھارتھ ورما کا کہنا ہے کہ یہ پاسپورٹ کا کیس ہے جو ایک خاتون سکندرا راؤ میں غیرقانونی طریقے سے رہتے ہوئے آدھار کارڈ کئی فارم بنوائے اس کی بنیاد پر اس نے اپنا پاسپورٹ بنایا۔ اس معاملے کی جانچ میں قصور وار پائے جانے پر سکندرا راؤ تھانہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس کی تحقیقات جاری ہے جو بھی قصور وار پایا جائے گا سبھی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details