اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: لاک ڈاؤن کے باوجود دودھ کے ٹینکر میں چھپ کر آئے مسافر

اترپردیش کے ضلع بجنور میں لاک ڈاؤن کے باوجود 16 مسافر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اور پولیس انتظامیہ سے بچنے کے لیے دودھ کے ٹینکر میں چپ کر سفر کیا اور گھر کو پہنچے۔

passengers hide in the milk tanker due to lockdown in bijnor uttar pradesh
بجنور میں لاک ڈاؤن کے باوجود دودھ کے ٹینکر میں چھپ کر آئے 16 مسافر

By

Published : Mar 26, 2020, 6:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نجیب آباد کے کوٹ دوار روڈ پر دودھ کے خالی ٹینکر کے اندر چھپ کر 16 مسافر دہرادون سے نجیب آباد آئے۔

بجنور میں لاک ڈاؤن کے باوجود دودھ کے ٹینکر میں چھپ کر آئے 16 مسافر

جس طرح بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس سے عوام بہت سارے جگہوں پر پھنس گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کے سختی کی وجہ سے سبھی نجی سرکاری گاڑیاں فوری طور پر بند ہیں۔ لیکن دودھ کی گاڑی، پریس کی گاڑیوں پر روک ٹوک نہیں ہے۔

اسی کا فائدہ اٹھا کر دودھ کے ٹینکر ڈرائیور نے تھوڑے سے پیسوں کی لالچ میں دہرادون سے دودھ کے ٹینکر میں تقریبا 16 مسافروں کو چوری چھپے پولیس انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مسافروں کی زندگی سے کھلواڑ کرکے لے کر آیا ہے۔ ایسے میں ٹینکر کے اندر گیس بننے سے دم گھٹنے تک کے آثار تھے۔ ساتھ ہی ایک ساتھ ایک چھوٹے سے دودھ کے ٹینکر میں کورونا وائرس کی بیماری ہونے سے بھی کئی مسافروں کے بیمار ہونے کا بھی اندیشہ تھا۔

بجنور میں لاک ڈاؤن کے باوجود دودھ کے ٹینکر میں چھپ کر آئے 16 مسافر

تصویروں میں صاف طور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے مسافر ایک کے بعد ایک کرکے چھوٹے سے دودھ کے ٹینکر سے باہر نکلتے نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details