مارچ میں لاک ڈاؤن کی شروعات سے لے کر اب تک اسکول کالجوں کا تعلیمی نظام پوری طرح پٹری پر نہیں آ سکا ہے۔ لیکن نئے تعلیمی سیشن کی شروعات سے پہلے اسکولوں نے آن لائن کلاسز اور سالانہ امتحانات کے نام پر پوری فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سالانہ امتحانات میں شامل ہونے کے لیے مکمل فیصلہ کرنے کا مطالبہ اسکول اور بچوں کے والدین کے درمیان ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی پرائیویٹ اسکولوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے والے غریب والدین کے لیے اسکول فیس ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے اسکول فیس رعایت کے مطالبہ کو لے کر اب یہ والدین پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف احتجاج کو مجبور ہو رہے ہیں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکول پوری فیس ادا کرنے کی زد پر اڑے ہیں اور فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو امتحان میں بھی نہیں بیٹھنے دے رہے ہیں۔