اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی کے قدآور لیڈر کا انتقال

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے بانی رکن و ایم ایل اے پارس ناتھ یادو کا جمعہ کو لمبی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ تقریبا 70سال کے تھے۔

ایس پی کے قدآور لیڈر کا انتقال
ایس پی کے قدآور لیڈر کا انتقال

By

Published : Jun 12, 2020, 8:25 PM IST

جونپور شہر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔مسٹر یادو تقریبا ایک سال سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔

ضلع کے مڑیاہوں علاقے کے آدم پور(کارو)گاؤں باشندہ پارس ناتھ یادو پہلی بار 1985 میں ضلع کے برسٹھی اسمبلی حلقے سے دمکپا سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد اس اسمبلی حلقے سے 1989 میں جنتا دل سے انتخاب میں جیت درج کی اور ریاستی حکومت میں وزیر بنے۔

مسٹر یادو برسٹھی اسمبلی حلقے سے 1993 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر جیت درج کی اور ملائم سنگھ یادو کی حکومت کی کابینی وزیر ہوئے۔ سال 1996 میں انہوں نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کرمڑہاوں کرلیا اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

مڑیاہوں سے ہی 2002میں دوبارہ ایس پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور پھر اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر کے نوتشکیل اسمبلی حلقہ ملہنی سے 2012 میں الیکشن لڑے اور جیت درج کیا۔ریاست کے اکھلیش یادو حکومت وہ کابینہ وزیر رہے وہیں 2017کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی لہر کے باجود مسٹر پارس نے جیت درج کی۔

مسٹر پارک رکن اسمبلی کے ساتھ ساتھ جونپور لوک سبھا حلقے سے 1998اور2004 میں سماج وادی سے پارلیمنٹ کی بھی نمائندگی کی۔ مسٹر یادو 7بار رکن اسمبلی،2بار ممبر پارلیمنٹ اور تین بار ریاستی حکومت میں وزیر رہے ہیں۔ مسٹر یادو کے انتقال کے بعد ملہنی اسمبلی حلقہ خالی ہوگیا ہے اور اب یہاں ضمنی الیکشن ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details