اردو

urdu

ETV Bharat / state

پان فروخت تنظیم کی انوکھی مہم - اردو نیوز جونپور

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں پان فروخت تنظیم کی ایک اہم نشست شہر کے محلہ پان دریبہ واقع پانچ شیوالہ مندر میں اندر پال چورسیا کی صدارت میں منعقد کی گئی، جس میں مہلک 'دوہرا' فروخت نہ کرنے کا عہد لیا گیا۔

pan vikreta sangh held a meeting in jaunpur
پان فروخت تنظیم دوہرا کے خلاف چلائے گی مہم: وشال چورسیا

By

Published : Feb 21, 2021, 7:50 PM IST

نشست میں بطورِ مہمان خصوصی چیف فوڈ آفیسر انل رائے نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے ذریعہ تمام پان فروخت کرنے والے دکانداروں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ سابق میں ممنوعہ شدہ دوہرے کو ہرگز اپنی دکانوں پر فروخت نہ کریں کیونکہ ایسا کرنا قانونی و سماجی جرم ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر ویاپار منڈل کلیان سمیتی اتر پردیش کے ریاستی صدر جاوید عظیم و ریاستی نائب صدر صدام حسین نے بھی خطاب کیا۔

پان فروخت تنظیم کے ضلع صدر وشال چورسیا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوہرا جو کہ ایک جان لیوا چیز ہے اس کے خاتمے اور فروخت پر روک لگانے کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو بیدار کرنا مقصد ہے۔

مزید پڑھیں:

جونپور: ملا بہرام منطقی کا مقبرہ 'بارہ دری' عدم توجہی کا شکار

پان فروخت تنظیم کے زیرِ اہتمام پان دکانداروں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر دوہرا کو فروخت نہ کریں اگر کوئی بھی پان دکاندار دوہرا فروخت کرتے پکڑا گیا تو پان فروخت تنظیم کی کوئی بھی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ شمالی ہند کے بعض علاقوں میں دوہرے کا چلن ہے۔ دہرا ڈلی، تمباکو اور چونا وغیرہ کا استعمال کرکے بنایا جاتا ہے۔ دوہرے میں پان کے پتے کو چھوڑ کر پان کے بیشتر اجزاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details