اس موقع پر ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والے پی اے سی ریکروٹس کو پولیس سپرنٹنڈنٹ نے انعام سے سرفراز کیا۔
بارہ بنکی میں پی اے سی کے پریڈ گراؤنڈ میں سب سے پہلے پی اے سی کے ان 245 جوانوں نے پاسنگ آوٹ پریڈ کی۔ پریڈ کے ذریعہ نے ان ریکروٹس نے اپنے ہنر کا ایسا مظاہرہ کیا کہ ہر شخص ان کا قائل ہو گیا۔
پریڈ کے بعد ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے ان ریکروٹس میں سے ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والوں کو اعزاز سے سرفراز کیا۔