اردو

urdu

By

Published : Nov 27, 2020, 2:23 PM IST

ETV Bharat / state

'ہمارا جہاد بے روزگاری بدعوانی سے ہے'

بریلی میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ سنہ 2022 میں بے روزگاری، مہنگائی، فرقہ واریت، بدعنوانی اور خواتین تحفظ پر ریاستی حکومت کام کرے گی۔

ہمارا جہاد بے روزگاری بدعوانی سے ہے
ہمارا جہاد بے روزگاری بدعوانی سے ہے

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اُتّم پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارا جہاد بے روزگاری، مہنگائی، تباہی، فرقہ واریت، بدعنوانی اور خواتین کا تحفظ ہے۔

ہمارا جہاد بے روزگاری بدعوانی سے ہے

اُنہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2022 میں سماجوادی پارٹی اکھلیش یادو کی سرپرستی میں اقتدار حاصل کریےگی اور اس کی تشکیل کے بعد سب سے پہلے سیلف فائننس کالجز میں معمور اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر مستقل تنخواہ فراہم کرانے کے منصوبے پر کام کیا جائےگا۔

نریش اُتّم پٹیل نے سماجوادی پارٹی کے دفتر پر ضلع صدر اور شہر صدر کی موجودگی میں تمام سینیئر رہنما، عہدےداران اور کارکنان کو ایم ایل سی انتخاب میں پرزور محنت اور ووٹرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی۔

ریاستی صدر نے کہا کہ سنہ 2022 میں بے روزگاری، مہنگائی، فرقہ واریت، بدعنوانی اور خواتین تحفظ پر ریاستی حکومت کام کرے گی

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک انتخاب اپنی علیٰحدہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہر انتخاب اپنے آپ میں آئندہ انتخاب کی تیاری کرنے کا سب سے بہتر نسخہ ہے، ہر انتخاب اگلے انتخاب کا ریاض ہوتا ہے، لہٰذا کسی انتخاب کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑے رہنماؤں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تقاریر، تجربہ اور حوالوں سے عہدے داران اور کارکنان میں توانائی پیدا کریں۔

نریش اُتّم پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارا جہاد بے روزگاری، مہنگائی، تباہی، فرقہ واریت، بدعنوانی اور خواتین کا تحفظ ہے

اترپردیش میں عدالتی حکم کے باوجود ریاست میں نام نہاد 'لو جہاد' مخالف آرڈیننس کو حکومت کی منظوری ملنے کے سوال پر نریش اُتّم پٹیل نے کہا کہ ہم کسی لوجہاد کو نہیں جانتے ہیں، بلکہ ہمارا جہاد بے روزگاری، مہنگائی، تباہی، فرقہ واریت، بدعنوانی اور خواتین کا تحفظ ہے۔

نریش اُتّم پٹیل، ریاستی صدر، سماجوادی پارٹی

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کے بعد اس تمام مسائل کی بہتری کے لیے کام کیا جائےگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2022 میں سماجوادی پارٹی کی حکومت اقتدار حاصل کرےگی، حکومت سازی کے بعد سب سے پہلے تعلیم اور باالخصوص اساتذہ کے حق میں بہتر کام کرنے کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔

اب سے قبل بھی سماجوادی پارٹی کی حکومت میں اکھلیش یادو نے تقریباً دو ارب روپے سیلف سائننس کالجز کے اساتذہ کو بطور تنخواہ ادا کیے تھے لیکن سماجوادی پارٹی کی حکومت کے بعد مایوسکن صورتحال ہے۔ اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی پرانی پنشن بھی بحال کرےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details