علیگڑھ (اترپردیش): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں زیر تعلیم 190 نئے طلباء و طالبات کے لئے جے این میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں وہائٹ کوٹ تقریب کااہتمام کیا گیا اور انھیں ہپوکریٹک حلف دلایا گیا۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ڈاکٹر زیا ڈینٹل کالج میں میڈیکل کے طلباء ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں زیر تعلیم 190 نئے طلباء و طالبات کے لئے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں وہائٹ کوٹ تقریب کااہتمام کیا گیا اور انھیں ہپوکریٹک حلف دلایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ طبی پیشہ دنیا کا سب سے قابل احترام پیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک میں ڈاکٹروں کی تعداد آبادی کے تناسب سے بہت کم ہے اور صحت کی سہولیات میں بنیادی وسائل کی بھی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو ملک کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے اور یہاں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ ملنا کسی کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔
کارگزار وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان کالجوں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء پوری محنت و لگن سے مریضوں کی خدمت کرکے اس ادارے کا نام روشن کریں گے۔ مہمان اعزازی ڈاکٹر بی سرینواس، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز، وزارت صحت و کنبہ بہبود حکومت ہند نے کہا کہ طبی پیشے کی طرف طلباء کی کشش بڑھ رہی ہے اور اس سال نیٹ کے امتحان میں 22 لاکھ طلباء شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے طلباء کو کامیابی کے لئے کچھ مشورے بھی دئے اور انہیں اے ایم یو کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔
فیکلٹی آف میڈیسن کی ڈین پروفیسر وینا مہیشوری نے کہا کہ سفید کوٹ احترام کی علامت ہے اور طلباء کو اس کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے مریضوں کے ساتھ شائستگی سے پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال آنے والا مریض تکلیف کے ساتھ آتا ہے اور اس کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا جائے۔ جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر حارث ایم خان نے کہا کہ جے این میڈیکل کالج و اسپتال ملک کے مصروف ترین اسپتالوں میں سے ایک ہے۔ او پی ڈی میں ہر سال لاکھوں مریض علاج کے لیے آتے ہیں اور ہزاروں مریض اسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے علاوہ طلباء کو بھی اپنے بزرگوں اور مریضوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
White Coat Ceremony میڈیکل طلباء و طالبات کے لئے وہائٹ کوٹ تقریب کا اہتمام - ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں زیر تعلیم 190 نئے طلباء و طالبات کے لئے جے این میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں وہائٹ کوٹ تقریب کااہتمام کیا گیا اور انھیں ہپوکریٹک حلف دلایا گیا۔ Organized white coat ceremony for medical students
Published : Sep 1, 2023, 8:37 PM IST
یہ بھی پڑھیں: AMU Medial College اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم
ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے امید ظاہر کی کہ نئے طلباء و طالبات دن رات محنت و لگن کے ساتھ مریضوں کی خدمت کریں گے۔ میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کی کوآرڈنیٹر پروفیسر سیما حکیم نے وہائٹ کوٹ تقریب کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع میڈیکل اسٹوڈنٹس ہینڈ بُک کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ پروفیسر فرح غوث نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر بشریٰ صدیقی اور ڈاکٹر روحی خان نے کی۔