اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی میں اپوزیشن 60 سیٹوں پر جیت درج کرے گا: عآپ

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں حزب اختلاف جماعتوں کا اتحاد تقربیاً 60 سیٹو ں پر جیت کا پرچم لہرائے گا۔'

By

Published : May 21, 2019, 9:55 PM IST

aap

عآپ کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ 'اس بار ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے اور لوگوں کا اعتماد اس سے اٹھ جائےگا۔ یہ ایک دم یقینی ہے کہ 23 مئی کو مرکز میں اپوزیشن کی حکومت بنے گی۔'

ایس پی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا 'ہم نے سینٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یو پی میں اتحاد 60 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ بی جے پی کو پورے ملک میں شکست فاش ہوگی۔ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے جیسا کہ اس سے پہلے بھی ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہماری اولین ترجیح نریندرمودی اور امت شاہ کو مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اپوزیشن مرکز میں حکومت سازی کرے گا۔'

واضح رہے کہ پیر کو اکھلیش یادو نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے الیکشن کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ سنیچر کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے لکھنؤ میں ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملاقات کر کے تیسرے محاذ کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details