اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات شروع

کورونا انفیکشن کے خطرے اور احتیاطی اقدامات کے پیش نظر میڈیکل کالج میں مریضوں کے پرچے بنوانے سے لے کر مریضوں کی تشخیص کے انداز اور طریقے میں تبدیلی آئی ہے۔

میرٹھ میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات شروع
میرٹھ میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات شروع

By

Published : Oct 17, 2020, 12:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل میڈیکل کالج میں باضابطہ طور پر او پی ڈی خدمات کی شروعات ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مریضوں کو دیکھنے کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

پرچہ بنوانے کی قطار میں لگے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو دوری بنا کر کھڑے ہونے کی ہدایت دی جا رہی ہے تو وہیں او پی ڈی میں ڈاکٹر کھڑکی سے ہی مریضوں کو دیکھ کر نسخے لکھ رہے ہیں۔

میرٹھ میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات شروع

طویل وقفے کے بعد میرٹھ کے میڈیکل کالج میں باضابطہ طور پر او پی ڈی کی شروعات ہو گئی ہے لیکن کورونا انفیکشن کے خطرے اور احتیاطی اقدامات کے پیش نظر میڈیکل کالج میں مریضوں کے پرچہ بنوانے سے لے کر ڈاکٹروں کے مریضوں کو دیکھنے تک کے انداز اور طریقے میں تبدیلی آ گئی ہے۔ اس انداز سے علاج پر اب مریض اطمینان بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ وہیں او پی ڈی میں ڈاکٹر کھڑکی سے ہی مریضوں کو دیکھ کر نسخے لکھ رہے ہیں۔ کورونا انفیکشن سے بچاو کے پیش نظر اس بدلے ہوئے ماحول میں جہاں کچھ ڈاکٹروں کی کم تعداد اور بغیر جانچ کے حال پوچھ کر دوا لکھ دیے جانے کے طریقے پر ناراضگی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

وہیں میڈیکل کالج میں بدلے اس نظام کو میڈیکل کالج کے پرنسپل وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے آنے والے دنوں میں انتظامات کو اور بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر گیانیندر کمار کا کہنا ہے کہ ان حالات میں احتیاط برتتے ہوئے مریضوں کے علاج کی شروعات کی گئی ہے۔ ڈاکٹر وں کی تعداد ابھی کچھ کم ضرور ہے لیکن آنے والے دنوں میں اس کمی کو بھی دور کر لیا جائے گا۔

سرکاری گائڈ لائن کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میڈیکل کالج میں او پی ڈی کی شروعات تو ہوگئی ہے۔ لیکن تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیلی بھیت: سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details