اردو

urdu

ETV Bharat / state

Online Workshop For Madarsa Teachers :مدارس کے اساتذہ کے لئے دس روزہ آن لائن ورکشاپ - مسلمانان ہند میں سائنسی علوم

ہندوستان کے مدارس میں سائنسی علوم کو فروغ دینے کے مقصد سے سینٹر فار پروموشن آف سائنس، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام سات روزہ آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے مدارس سے تقریبا سو اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔Online Workshop For Madarsa Teachers

مدارس کے اساتذہ کے لئے دس روزہ آن لائن ورکشاپ
مدارس کے اساتذہ کے لئے دس روزہ آن لائن ورکشاپ

By

Published : Mar 15, 2023, 6:09 PM IST

مدارس کے اساتذہ کے لئے دس روزہ آن لائن ورکشاپ

علیگڑھ:اترپردیش میں واقع عالمی شہرت علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینٹر فار پروموشن آف سائنس کے ڈائریکٹر نسیم احمد خان نے مرکز کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانان ہند میں سائنسی علوم کے فروغ اور اس پسماندگی کو دور کرنے کی غرض سے ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے ایکٹ کی دفعات کے تحت 1985 میں" سینٹر فار پروموشن آف سائنس" قائم کیا۔ بظاہر تو یہ ایک چھوٹا سا سینٹر ہے لیکن در حقیقت یہ یونیورسٹی کی ایک بڑی خدمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی مسلمانوں میں سائنسی علوم کے حصول اور اس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور سائنس میں ان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکنہ امداد فراہم کرنا مدارس میں سائنس کی باقاعدہ تدریس شروع کرنے اور مسلم اسکولوں میں سائنس کی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد کرنا مرکز کی اہم خدمات ہیں۔

نسیم نے مزید بتایا یہ پہلا پروگرام ہے جو مدارس کے اساتذہ کے لئے بنیادی سائنس سے متعلق ہے تاکہ ان کو بھی سائنس کا علم ہو جائے اور وہ مدارس کے طلباء کو بھی اس کی تعلیم دے سکیں۔ نظام شمسی کیا ہے، جنگلات کا نظام کیا ہے، موسم کیسے تبدیل ہوتے ہیں، وائلڈ لائف، فوریسٹ لائف، زمین کا نظام کیا ہے، تدریس کے طریقے کیا ہیں وغیرہ۔ ملک کے مختلف حصوں سے تقریبا سو مدارس کے اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ آل لائن ورکشاپ 20 مارچ تک چلیں گی۔

آن لائن ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر ریحان اختر (اسسٹنٹ پروفیسر، دینیات فیکلٹی) نے ورکشاپ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے تعلق سے پروگرام کی اہمیت و افادیت پر کلام کیا۔ پروگرام میں ملک بھر کے مدارس کے اساتذہ اور طلبہ اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت فرمائی۔

ریحان نے مزید بتایا عید کے بعد سینٹر فار پروموشن آف سائنس کی جانب سے آف لائن دس روزہ ورکشاپ کا اہتمام کریں گے جس میں مدارس کے اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی، یونیورسٹی اور مدارس کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:K A Nazami Cnetre For Quranic Studies قرآن پر عمل کرنے کے لئے ترجمہ کے ساتھ پڑھنا ضروری

واضح رہے 26 مارچ 1985ء کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ 1981 کے سیکشن 5(2) (c) کے تحت سابق وائس چانسلر سید حامد کی وائس چانسلر شپ کے دور میں ہندوستانی مسلمانوں میں سائنسی علوم کو فروغ دینے کے لئے سینٹر فار پروموشن آف سائنس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے تحت یونیورسٹی کو بالخصوص مسلمانان ہند میں سائنس کی تعلیم کو فروغ دینے کا اختیار حاصل ہے۔ مرکزی اقلیتی بورڈ کی جانب سے بھی اس سینٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک خطیر رقم کی منظوری دی ہے جس سے مدرسہ اور مرکز کے تعامل اور مدرسہ موڈرنائزیشن کا کام بآسانی کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details