ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کو تہذیب کا گہوارہ کہا جاتا ہے خاص طور پر اودھ میں شہر فیض آباد اور لکھنؤ کی تاریخ میں بھارتی سماج کی مشترکہ تہذیب کی عکاسی ہوتی ہے۔ بالخصوص لکھنؤ کی تہذیب میں آپسی رواداری اور سماجی یکجہتی کی قدروں کی عکاسی اُردو ادب کی نثر نگار اور شاعری میں بھی نظر آتی ہے۔
اس موضوع کے پس منظر میں اُردو زبان و ادب میں لکھنؤ شہر کی عکاسی کے عنوان سے میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جُڑ کر اُردو ادب کی معروف شخصیات نے تاریخ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Online Seminar on Lucknow Culture