اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایچ یو میں علاج کے آن لائن اوپی ڈی کی شروعات - اترپردیش نیوز

بنارس ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راکیش بھٹناگر کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ ٹیلی میڈیسن کے تحت صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک او پی ڈی چلے گی۔

آن لائن اوپی ڈی کی شروعات
آن لائن اوپی ڈی کی شروعات

By

Published : Apr 7, 2020, 3:56 PM IST

آن لائن او پی ڈی کی شروعات سات مارچ سے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔ دو ڈاکٹروں کی جگہ پانچ ڈاکٹر مریضوں سے آن لائن بات کریںگے۔

آن لائن او پی ڈی میں جنرل میڈیسن کے تحت کے ڈاکٹر دھیرج کشور اور ڈاکٹر رنجن بھٹناگر، جنرل سرجری کے پروفیسر پنیت و ڈاکٹر اسایس کے تیواری اتھروپیڈکس کے لیے پروفیسر امت رستوگی اور شیوم سنہا، اوبس سیٹرکس و گیانو کے لیے ڈاکٹر لوینا چوبے موجود رہیں گے۔

مریض ڈاکٹروں سے اس لینڈ لائن نمبر پر 05422368028 اور 05422368029 رابطہ کریں گے، جس پر ڈاکٹر علاج و دوا کے لیے صلاح دیں گے۔

وائس چانسلر نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے مزید فون نمبر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بی ایچ یو میں او پی ڈی بند کردی گئی ہے، جس کے بعد جنرل مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے مریضوں کو گھر بیٹھے او پی ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details