اردو

urdu

ETV Bharat / state

معروف فکشن نگار انتظار حسین کی خدمات پر ادب نما آن لائن تقریب کا اہتمام - نصاب سے متعلق مواد حاصل ہو سکے

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں شعبہ اردو اور ایوسا کے ذریعے معروف فکشن نگار انتظار حسین پر ادب نما آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

online-literary-events-organized-on-fiction-writer-intizar-hussain
معروف فکشن نگار انتظار حسین پر ادب نما آن لائن تقریب کا اہتمام

By

Published : Nov 9, 2021, 5:09 PM IST

میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں شعبہ اردو اور ایوسا سماجی تنظیم کے زیر ایک آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ادب نما کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں معروف فکشن نگار انتظار حسین کے ناول اور افسانوں کے تعلق سے عالمی سطح پر مقالے پیش کیے گئے۔ تاکہ طالب علموں کو اپنے نصاب سے متعلق مواد حاصل ہو سکے۔

میرٹھ میں آن لائن منعقدہ پروگرام میں جہاں مختلف مقامات سے ادیبوں نے اپنے مقالوں کے ذریعے انتظار حسین کی ادبی خدمات کو بیان کیا، وہیں ان کے ناول اور افسانوں سے طلباء نے بھی اس تقریب میں شرکت کرکے اپنے رسرچ پیپر پر مواد حاصل کیا۔

آن لائن کرانے کا مقصد بیان کرتے ہوئے شعبہ کے صدر کا کہنا تھا اس طرح کی تقریبات سے ملک ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک کے طلباء بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔


انہوں نے کہاکہ' میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایوسا اور شعبہ اردو کی مشترکہ کاوشوں سے ہر ہفتے پروگرام منعقد کرانے کا مقصد بھی یہی ہے تاکہ طلباء کی معلومات کے دائرے کو اور زیادہ وسیع کیا جا سکے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details