ایسے میں علماء دین کی جانب سے مسلمانوں سے مسلسل یہ اپیلز کی جا رہی ہیں کہ گھروں پر ہی نماز ادا کریں۔
وہیں رامپور میں ایک ایسے بھی اسلامی سکالر ہیں جن کا ماننا یہ ہے کہ ایسے حالات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن نماز کا بھی اہتمام کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے گذشتہ عیدالفطر کی آن لائن نماز کی طرح اس مرتبہ عیدالاضحی کی بھی آن لائن نماز کی امامت کریں گے۔
رامپور میں عیدالضحیٰ کی آن لائن نماز عالمی وبا کوروناوائرس (کووِڈ-19) سے جہاں دنیا بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں اس وبا نے دنیا کو ایک نئی سیکھ بھی دے دی ہے۔
جب کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں کو سماجی فاصلہ قائم کرنا پڑا تو اجتماعی سرگرمیوں کو انجام دینے لیے دنیا نے اب تیزی سے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن رابطہ قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔
عالم اسلام بھی اب جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرنے میں پیش پیش نظر آنے لگا ہے، جس کی تازہ مثال ان دنوں رامپور میں معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر عبداللہ طارق بنے ہوئے ہیں۔
عالمی وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر رامپور میں ڈاکٹر عبداللہ طارق کی امامت میں آن لائن نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا ہے دراصل کورونا وائرس کے معاملوں کے مدنظر جب اترپردیش کی یوگی حکومت نے عبادت گاہوں میں صرف پانچ افراد کے ہی داخلہ اجازت کو برقرار رکھا تو مسلمانوں میں اس کو لیکر کافی بے چینی پائی جارہی تھی کہ وہ اپنی اجتماعی عبادات سے کب تک محروم رہیں گے۔
خاص طور پر خصوصی عبادات کے موقع پر کچھ ایسا ہی معاملہ عیدالاضحی کی نماز کو لیکر رونما ہوا۔
تب ڈاکٹر عبداللہ طارق نے سیرت نبوی کے حوالے دیکر عوام کو اس جانب بھی متوجہ کرنا شروع کردیا ہے، کہ جہاں دیگر سرگرمیاں آن لائن انجام دی جاسکتی ہیں وہیں اجتماعی عبادات کو بھی آن لائن ادا کیا جا سکتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی لاک ڈاؤن میں عید الفطر کی آن لائن نماز کا اہتمام کرا چکے ہیں اور اس مرتبہ بھی عیدالاضحی کی آن لائن نماز کا اہتمام کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو جتنی جلدی ہوسکے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں اسلامی تاریخ کے حوالے دیکر بتایا کہ اسلامی اجتماعات اور عبادات کو ادا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہیے۔