اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے طلبا کی آن لائن کلاسز

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ نے طالب علموں کی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کلاسز کی شروعات کی ہے۔ جامعہ عربیہ مخزن العلوم لکھنؤ کے مینیجر نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی آن لائن کلاسز شروع کر دی گئی ہے۔

up_luc_01_online classes madarsa_1to1_7204798
مدرسہ بورڈ کے طلبا کی آن لائن کلاسز

By

Published : Jun 4, 2021, 10:38 AM IST

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سبھی مدارس میں آن لائن کلاسز کی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دوسرے بورڈوں کی طرز پر مدرسہ طلبا بھی آن لائن تعلیم حاصل کریں گے جس سے پڑھائی کا نقصان نہ ہوگا۔

دیکھیں ویڈیو

وبائی امراض کی وجہ سے گزشتہ سال آن لائن پڑھائی شروع ہوئی تھی اور امسال بھی کورونا کے خطرات کو دیکھتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار نے سبھی مدارس میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران قاری امتیاز احمد، مینیجر ،مدرسہ جامعہ عربیہ مخزن العلوم لکھنؤ نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی آن لائن کلاس ہوئی تھی اور اس بار بھی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ ہمارے لئے یا دوسرے مدارس کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور اب ہمیں اس کا تجربہ بھی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ بورڈ نے بھلے ہی آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہو لیکن مدرسہ طلبا کے لئے آن لائن کلاس بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اکثریت کے پاس اسمارٹ موبائل فون نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details