پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ بدلاپور علاقے کے گھنشیام پور باشندہ راجیش عرف ناٹے تیواری(40)شراب کا عادی ہے۔جمعہ کی دیر رات وہ لکھنیے پور موڑ کے نزدیک واقع شراب کی دوکان پر کچھ لوگوں کے ساتھ اس کا شراب پینے کے سلسلے میں تنازع ہوگیاتھا۔اور تبھی سے وہ لاپتہ تھا۔
ہفتہ کی صبح مارننگ واک پرنکلے لوگوں نے ایک لاش کو پڑادیکھا۔اس کے سر پر چوٹ کے نشان تھے۔ متوفی کی شناخت راجیش عرف ناٹے کے طور پر ہوئی ہے۔